حکومت لیاری میں قتل وغارت گری بند کرائے قادر مگسی
بلوچ اور کچھی برادری کو لڑایا جارہا ہے، دہرے بلدیاتی نظام کی بھرپور مخالفت کر ینگے
قادر مگسی نے مطالبہ کیا کہ عدالتی کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی جائے اور جو لوگ لیاری میں اپنے گھر خالی کرکے دیگر علاقوں میں پناہ گزین ہوئے انھیں امداد فراہم کی جائے۔ فوٹو: فائل
لیاری میں سازش کے تحت بلوچ اور کچھی برادری کو لڑایا جارہا ہے، حکومت لیاری میں قتل و غارت گری بند کرائے اور دہشت گردی میں ملوث افرادکومنظر عام پر لایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے گذشتہ روز نواب شاہ جم خانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی جائے اور جو لوگ لیاری میں اپنے گھر خالی کرکے دیگر علاقوں میں پناہ گزین ہوئے انھیں امداد فراہم کی جائے۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے فوجی جنرل پرویز مشرف کیخلاف ملکی آئین توڑنے پر آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل کرنے کا جو اعلان کیا ہے وہ خوش آئند ہے، آئین توڑنے والے ڈاکٹیٹر کو سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی جنرل بغاوت نہ کرسکے۔ اگر دہرا بلدیاتی نظام دوبارہ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو سندھی عوام شدید مخالفت کریگی، سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی جادوگری کام نہیں کررہی ہے ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کرانیکی کوشش ناکام ہوچکی ہے۔