مالی بحران پراین ای ڈی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس معطل

سینڈیکیٹ اراکین بحران کے ذمے داروں اور ڈائریکٹر فنانس کے کردار کا تعین کرینگے

سینڈیکیٹ اراکین بحران کے ذمے داروں اور ڈائریکٹر فنانس کے کردار کا تعین کرینگے. فوٹو: فائل

PARIS:
این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے مالی بحران کاذمے داریونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس کو قرار دیکر معطل کردیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افضل حق کی زیرصدارت سینڈیکیٹ کے اجلاس میں منگل کوکیاگیا جو یونیورسٹی کو درپیش مالی بحران کے ایجنڈے پر بلایا گیا تھا ،واضح رہے کہ سندھ کی دیگر سرکاری جامعات مالی بحران کا شکار ہیں تاہم کسی یونیورسٹی نے اس قسم کااقدام نہیں کیا ہے،این ای ڈی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس کو معطل کرنے کے فیصلے کے ساتھ سہ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔




جویونیورسٹی کودرپیش مالی بحران کے دیگر ذمے داروں اور ڈائریکٹر فنانس کے اس سلسلے میں کردارکاتعین کرے گی اور یونیورسٹی میں جاری مالی بحران کے حتمی ذمے داروں کا تعین کرے گی اس کمیٹی میں یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ میں لیکچررکی نشست پر اساتذہ کے نمائندے ،یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ میں گورنر سندھ کے نمائندے اور سینڈیکیٹ میں کاؤس جی کی نشست پر ان کی صاحبزادی کوشامل کیا گیا ہے۔

سینڈیکیٹ اراکین کی ایک کمیٹی مالی بحران کی رپورٹ تیار کرکے چانسلر گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات کرے گی اور حکومت سے مالی مدد کی استدعا کرے گی،این ای ڈی یونیورسٹی کو صوبائی حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے کی رقم جاری کی جاچکی ہے جبکہ دیگر جامعات وعدوں کے باوجود اس سے محروم ہیں۔
Load Next Story