2018 مدد گار 15 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

73 ہزار 447 غیر اہم کال،2 لاکھ 86 ہزار پولیس اسٹیشن کال، 27 لاکھ 63 ہزار جھوٹی کال آئیں، ترجمان کراچی پولیس

قتل سے متعلق 59،اغواکی198،ڈکیتی کی 1398،چوری کی 2526 اور اسٹریٹ کرائم کی 6572 ایمرجنسی کال موصول ہوئیں

کراچی پولیس کی جانب سے رواں سال میں مدد گار 15 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی.


ترجمان کے مطابق رواں سال مدد گار 15 کو اپ گریڈ کر کے جدید آلات سے لیس کیا گیا، مدد گار 15 سینٹر میں تربیت یافتہ عملے کو تعینات کیا گیا اور موصولہ کالز پر کم سے کم وقت میں پہنچنے کے لیے نئی پولیس موبائلز فراہم کی گئیں ، مدد گار 15 پر موصولہ کالز پر کم سے کم وقت میں کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ، رواں سال میں قتل سے متعلق 59 کالز، اغوا کی 198 کالز ، ڈکیتی کی 1398 کالز، چوری کی 2526 کالز اور اسٹریٹ کرائم کی 6572 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق شہر میں فائرنگ کی 540 کالز ، بم کی 16 کالز ، گاڑیاں چھیننے کی 176 کالز ، گاڑیاں چوری ہونے کی 796 کالز ، موٹر سائیکلیں چھیننے کی 463 کالز اور موٹر سائیکلیں چوری کی 5486 کالز موصول ہوئیں ، ترجمان کے مطابق 73 ہزار 447 غیر اہم (نان ایمرجنسی) کالز جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار 911 پولیس اسٹیشن کالز موصول ہوئیں ، مدد گار 15 پر 27 لاکھ 63 ہزار 423 جھوٹی کالز موصول ہوئیں جبکہ مدد گار 15 پر مجموعی طور پر 37 لاکھ 11 ہزار 287 کالز موصول ہوئیں۔
Load Next Story