2ماہ میں ’’سٹیزن پورٹل‘‘ پر6لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن
2لاکھ29ہزارشکایات موصول،91511کاازالہ،24ہزارافرادکااظہاراطمینان
اعدادوشمارہفتہ وارجاری کرنے کافیصلہ،پورٹل زیادہ بروئے کارلائیں،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت اور عوام میں براہ راست رابطے اور وفاقی وصوبائی محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کی غرض سے وزیراعظم آفس میں قائم کیے گئے 'پاکستان سٹیزن پورٹل' کے اب تک کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔
2ماہ کے قلیل عرصے میں اب تک پورٹل پر رجسٹرڈ ہونیوالوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان سیٹزن پورٹل کے اعداد وشمار ہفتہ وار بنیاد پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پورٹل پر رجسٹریشن اور اپنی شکایات و تجاویز حکومت تک پہنچانے کے سلسلے میںعوام کا حوصلہ افزا ردعمل سامنے آیا ہے۔
اب تک موصول شدہ شکایات کی تعداد 229667 ہے جس میں 90 فیصد اندرون ملک شہریوں، 9.66 فیصد بیرون ملک پاکستانیوں جبکہ 0.45 فیصد غیرملکیوںکی جانب سے موصول ہوئیں۔ اب تک کل 47579 تجاویز موصول ہوئیں۔ پنجاب سے 105794، خیبر پختونخوا سے 26790، سندھ سے 31698، بلوچستان سے 2524 ، وفاقی دارالحکومت سے 61644، گلگت بلتستان سے 184اور آزادکشمیر سے 1172 شکایات موصول ہوئیں ۔ پنجاب سے موصول شدہ شکایات میں سے 40411، خیبرپختونخوا سے 12771، سندھ سے 2063، بلوچستان سے 316 جبکہ اسلام آباد کے شہریوںکی 35950 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔