پاک چین دوستی آسمان کی بلندیوں تک لے جائینگے نوازشریف
وزیراعظم چین سے وطن واپس پہنچ گئے،آج فاٹا ارکان سے ملاقات کریں گے
وزیراعظم چین سے وطن واپس پہنچ گئے،آج فاٹا ارکان سے ملاقات کریں گے فوٹو: فائل
وزیراعظم نوازشریف چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کرکے منگل کی سہ پہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔
واپسی کے سفر میں انھوں نے ایک روز ہانگ کانگ میں قیام کیا۔ان کے ہمراہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز،ان کے صاحبزادے حسین نواز،سلمان شہباز،ڈاکٹر عبدالمالک بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ ہم پاکستان اور چین کی دوستی کو آسمان کی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ سیکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے کیلیے حکمت عملی بنارہے ہیں۔علاوہ ازیں فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ آج صبح 11بجے وزیراعظم آفس میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس کے حوالے سے فاٹااراکین پارلیمنٹ سے تبادلہ خیال،ڈرون حملے رکوانے اور عسکریت پسندی وانتہاپسندی کے خاتمے کے لئے ان کی تجاویز جاننے کے لئے وزیراعظم آفس بلایا ہے۔
فاٹا اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے ملاقات میں پیش کی جانے والی تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لئے منگل کی رات اسلام آباد میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں فاٹا میں جاری ترقیاتی کاموں میں تیز رفتاری لانے،امریکہ اور نیٹو فورسز کو ڈرون حملے رکوانے کے لیے مکمل اتفاق رائے سے پیغام بھیجنے اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کو وفاقی کابینہ میں نمائندگی دینے ایسے مطالبات و تجاویز کو حتمی شکل دی ہے۔