وینکٹ لکشمن کو جسپریت بمرامیں وسیم اکرم کی جھلک نظر آنے لگی
جسپریت بمرا کی بولنگ دیکھ کر میرے ذہن میں وسیم اکرم آتے ہیں، وینکٹ لکشمن
جسپریت بمرا کی بولنگ دیکھ کر میرے ذہن میں وسیم اکرم آتے ہیں، وینکٹ لکشمن فوٹو: فائل
لاہور:
سابق بھارتی بیٹسمین وینکٹ لکشمن نے جسپریت بمرا کا موازنہ وسیم اکرم سے کردیا۔
وینکٹ لکشمن کا کہنا ہے کہ بمرا کی بولنگ ورائٹی دیکھ کر میرے ذہن میں سابق پاکستانی پیسر وسیم اکرم آتے ہیں، بمرا نے میلبورن میں آسٹریلیا کیخلاف بھارت کی 137 رنز سے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، انھوں نے اس مقابلے میں 86رنز دے کر9 شکار کیے،انھوں نے ثابت کیا کہ وہ اپنی فٹنس پر کتنی سخت محنت کرتے ہیں۔
وہ انتہائی باصلاحیت ہونے کے ساتھ گیند کو وکٹوں کے دونوں جانب عمدگی سے موو کرتے ہیں، وہ ہر حریف بیٹسمین کو ذہن میں رکھ کر اس کے لیے اپنے پلان کے مطابق بولنگ کررہے ہیں، ان کی بولنگ دیکھ کر میرے ذہن میں وسیم اکرم آتے ہیں۔