بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں غریبوں کوایک ہزاراضافی ملیں گے

آٹے پرسبسڈی دینے کے بجائے بی آئی ایس پرگروام کے تحت غریبوں کی اضافی امدادکافیصلہ

آٹے پرسبسڈی دینے کے بجائے بی آئی ایس پرگروام کے تحت غریبوں کی اضافی امدادکافیصلہ فوٹو: اے ایف پی / فائل

سندھ حکومت نے اس مرتبہ پھررمضان المبارک کے موقع پرآٹے پرسبسڈی دینے کے بجائے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈسندھ کے غریب لوگوںکوایک ہزار روپے فی کس کے حساب سے اضافی دینے کافیصلہ کیا ہے۔

باخبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ سندھ حکومت اس ضمن میں2ارب روپے جاری کرے گی تاکہ سندھ کے15لاکھ لوگوں میں فی کس ایک ہزارروپے کے حساب سے یہ رقم تقسیم کی جاسکے،یہ فیصلہ آٹے پر سبسڈی میں ہونے والی کرپشن کے باعث کیا گیاہے۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ سندھ حکومت کے ذمے داروںکوبتایا گیاتھاکہ ہر سال رمضان میں آٹے پرسبسڈی کی وجہ سے دو طرفہ کرپشن ہوتی ہے ایک طرف توغریبوں کو آٹا دستیاب نہیں ہوپاتااوربھاری رقم خوردبردکردی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کرکے من پسندقیمتیں وصول کی جاتی ہیں۔




لہذاضروری ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلیے شناختی کارڈکے ذریعے رجسٹرڈغریب افرادکوایک ہزار روپے فراہم کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے فوری طور پراس ضمن میں اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔
Load Next Story