فیروز آباد 2 غیر قانونی ہال مسمار بُکنگ پر منیجر گرفتار

شادی ہال یونین کلب میں قائم تھے، شکایات پر ہال منیجرکوحراست میں لے لیاگیا

شادی ہال یونین کلب میں قائم تھے، شکایات پر ہال منیجرکوحراست میں لے لیاگیا فوٹوفائل

انسدادتجاوزات آپریشن کے دوران فیروز آباد میں قائم 2غیرقانونی شادی ہال اورلانڈھی میں نالوں پربنی 17 دکانوں کو مسمار کرکے تجاوزات کا خاتمہ کردیاگیا۔

عوامی شکایات پر شادی ہال کے منیجر کوگرفتار کرلیا گیا،کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر اورپولیس کی بھاری نفری بھی موجودتھی، سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ نے سائٹ کے صنعتی علاقے میں تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔ پہلے مرحلے میں سائٹ چورنگی سے غنی چورنگی تک فٹ پاتھوں اور نالوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکام پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے سال کے پہلے روز بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رہا، کارروائی کے دوران بھاری مشینری کی مدد سے ضلع شرقی کے علاقے فیروز آباد میں یونین کلب میں قائم 2 غیر قانونی شادی ہال اور لانڈھی 4 نمبرمیں نالوں پر قائم 17دکانوںکو مسمارکرکے تجاوزات کاخاتمہ کردیا گیااس موقع ڈپٹی کمشنر امین، علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اورانسداد تجاوزات کا عملہ موجود تھا۔

یونین کلب میں قائم غیر قانونی شادی ہال مسمار کرنے پر شہری یونین کلب پہنچ گئے انکا کہنا تھا کہ یکم ستمبرکو ولیمے کے لیے لان کی بکنگ کرائی تھی اور ایڈوانس بھی دے چکے ہیں،اب ہال کی انتظامیہ غائب ہوگئی ہے، تقریبات کے لیے متبادل جگہ فراہم کرکے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے ،عوامی شکایات پر شادی ہال کے منیجر کوگرفتار کرلیا گیا،امحکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر بشیر صدیقی کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکام پر سال کے پہلے دن کارروائی شروع کی ہے، تمام غیر قانونی شادی ہال مسمارکیے جائیں گے ایسے شادی ہال مالکان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے جو نوٹس ملنے کے باوجود ہال کی بکنگ کررہے ہیں۔

دریں اثنا سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ نے سائٹ کے صنعتی علاقے میں تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ،پہلے مرحلے میں سائٹ چورنگی سے غنی چورنگی تک فٹ پاتھوںاور نالوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، نالوں پر قائم صنعتوں اور فیکٹریوں کی تجاوزات کو منہدم کیا جائے گا،صنعتی علاقے میں جگہ جگہ ریسٹورینٹ قائم ہیں، صنعتوں نے نالے پر پختہ تجاوزات، پارکنگ اور دکانیں قائم کرلی ہیں ،سائٹ تھانے کے اطراف مرکزی سڑک پر غیرقانونی دکانیں قائم ہیں جن کے خاتمے کے لیے کارروائی شروع کی جائے گی ، سائٹ لمیٹڈ نے پولیس اور انتظامیہ سے مدد طلب کرلی ہے، ذرائع کے مطابق فیکٹری مالکان تجاوزات بچانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔
Load Next Story