ایکسائز کاٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف مہم چلانے کافیصلہ

مہم 9 سے15جنوری تک جاری رہے گی،ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،وزیرایکسائز

مہم 9 سے15جنوری تک جاری رہے گی،ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،وزیرایکسائز فوٹو:فائل

محکمہ ایکسائزسندھ نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے۔


یہ مہم ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف 9 جنوری سے 15جنوری تک جاری رہے گی اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ڈائریکٹر جنرل شبیراحمد شیخ نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ روڈ چیکنگ مہم کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،مہم کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

مکیش کمار چاؤلہ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے روڈ چیکنگ مہم کو کامیاب بنائیں اور روڈ چیکنگ مہم شروع کرنے سے پہلے اس سلسلے میں ایک بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے تاکہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان اس مہم کے شروع سے قبل اپنے ٹیکس جمع کرواسکیں،وزیر ایکسائز نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ روڈ چیکنگ مہم شروع ہونے سے قبل اپنے ٹیکس جمع کرادیں۔
Load Next Story