پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ ’’کھیل دیوانوں کا‘‘ اگلے ہفتے ریلیز ہوگا

اس بار فواد خان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں

اس بار فواد خان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں فوٹوفائل

پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ ''کھیل دیوانوں کا'' اگلے ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔


گزشتہ تینوں ایڈیشنز کے گانوں میں علی ظفر نے آواز کا جادو جگایا تھا،اس بار فواد خان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، فی الحال پی سی بی کی جانب سے آفیشل سونگ کی ایک جھلک جاری ہوئی ہے۔

اگلے ہفتے باقاعدہ طور پر ریلیز کردیا جائے گا، چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کو ہوگا۔پی سی بی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فور کیلیے تیار کیا جانے والا گانا گزشتہ تینوں سے بہتر اور شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرے گا۔
Load Next Story