مریضہ کی غلط ٹانگ کا آپریشن کیاگیا ابتدائی رپورٹ
سول اسپتال کے ٹیکنیشن نے ڈاکٹر اسلم کو بتایا کہ دائیں ٹانگ کا آپریشن کرنا ہے
سول اسپتال میں ڈاکٹرکی غفلت کی وجہ سے مریضہ کی غلط ٹانگ کا آپریشن کیاگیا۔
جس کی تصدیق سیکریٹری صحت کی جانب سے قائم کی جانے والی انکوائری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میںکی گئی ہے، ابتدائی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ڈاکٹر نے اس کی غلط ٹا نگ کا آپریشن کردیا ہے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نجمہ بی بی کی با ئیں پاؤںکی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جس کا آپریشن کرانے کیلیے سول اسپتال کراچی آئی تھی۔
نجمہ کوگزشتہ روز آپریشن تھیٹر لے جایا گیا تو وہاں موجود ڈاکٹر اسلم پرویزکو ایک ٹیکنیشن نے بتایا کہ مریضہ کی دائیں ٹانگ کاآپریشن کرنا ہے جب ڈاکٹر نے آپریشن کیلیے ٹانگ کھولی تو ہڈی درست تھی اسی لمحے ڈاکٹر نے ٹانگے لگا کر ٹانگ بندکردی ، محکمے کے افسرکے مطابق رپورٹ میں غلط آپریشن کی تصدیق کے بعد ڈاکٹراور عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی ، رپورٹ آج (جمعہ) تک حتمی مرتب کرلی جائے گی ۔