آبادی کے عالمی دن پر محکمہ بہبود آبادی کی آگہی واک
آبادی میں اضافہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے،نوجوان اس پارقابو پانے میں کردار ادا کریں، علی محمد
واک میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آبادی کے عالمی دن پر محکمہ بہبود آبادی عمرکوٹ کی جانب سے ضلعی آفیسر علی محمد پنہور کی قیادت میں ڈسٹرکٹ آفس سے پریس کلب تک واک کی گئی۔
واک میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علی محمد پنہور نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ہمارا سب سے بڑا چلینج ہے، محکمہ اس حوالے سے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان نسل آبادی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، آبادی ہمارے ملک ہی کانہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے یوسی سطح پر سینٹر قائم کیے گئے ہیں، جس سے آبادی کے اضافے کو روکنے میں مدد ملے گی۔ باشعور معاشرہ آبادی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے، دنیا کی آبادی تقریباً 7 ارب سے زیادہ بڑھ چکی ہے، جبکہ پاکستان کی آبادی بھی 19 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او عمر رند، ڈاکٹر جاوید بھٹو، ڈاکٹر سترام داس روپانی، ڈاکٹر مادوری، میر حسن آریسر، رابعہ خاتون، آشا مالہی اور دیگر نے خطاب کیا۔