موٹر وے پولیس کاغیرقانونی سی این جی سلنڈر کیخلاف آپریشن
حیدرآباد ٹول پلازہ مسافر گاڑیوں کی چیکنگ اوروارننگ، کاغذات تحویل میں لے لیے
آپریشن کے دوران موٹر وے پولیس نے150 وین اور20 بسوں کو وارننگ دیتے ہوئے کاغذات تحویل میں لے لیے۔ فوٹو: فائل
آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے ڈاکٹر ولی اللہ کی ہدایت پر ایس پی سیکٹر تھری انعام الٰہی کی زیر نگرانی ٹول پلازہ حیدرآباد پر غیر قانونی طور پر مسافر گاڑیوں میں مسافر نشستوں کے نیچے لگائے گئے سی این جی سلنڈر کو نکالنے کیلیے آپریشن کیا گیا۔
تمام ایسی گاڑیوں کو وارننگ دی گئی کہ نشستوں کے نیچے لگائے گئے سی این جی سلنڈر فوری طور پر نکال دیں بصورت دیگر 24 گھنٹوں کے بعد ایسی گاڑیوں کو سپرہائی وے اور نیشنل ہائی وے پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آپریشن کے دوران موٹر وے پولیس نے150 وین اور20 بسوں کو وارننگ دیتے ہوئے کاغذات تحویل میں لے لیے۔
اس موقع پر موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج نعیم صدیقی نے وینوں اور بسوں میں سوار مسافروں کو غیر معیاری اور خطرناک سی این جی سلنڈرز کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی اور انھیں ہدایت کی کہ موٹر وے پولیس کا ساتھ دیکر انسانی زندگیوں کو بچانے کیلیے وین اور بسوں میں سفر نہ کریں جن میں سی این جی سلنڈرز مسافر نشستوں کے نیچے لگائے گئے ہوں۔ انھوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس کی اولین ذمے داری ہے کہ وہ سپرہائی وے اور نیشنل ہائی ویز پر عوام کے جان ومال کا مکمل تحفظ کو یقینی بنائیں۔