آرٹس اور کامرس پرائیویٹ سال اول کے نتائج کا اعلان

کامرس پرائیویٹ میں702 امیدواروں نے 7 پرچوں، 743 طلبہ نے 6 پرچوں اور487 نے 5 پرچوں میں کامیابی حاصل کی

کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 4798 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی فوٹو:فائل

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 4798 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 4603 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 702 امیدواروں نے تمام 7 پرچوں میں، 743 نے 6 پرچوں، 487 نے 5 پرچوں، 558 نے 5 پرچوں میں، 581 نے 3 پرچوں میں، 636 نے 2 پرچوں میں اور 687 نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔


انھوں نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 6422 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 5864 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1314 نے تمام 6 پرچوں میں،1604 نے 5 پرچوں میں، 1059 نے 4 پرچوں میں،774 نے 3 پرچوں میں، 542 نے 2 پرچوں میں جبکہ 355 نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی، طلبہ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی اپنا نتیجہ معلوم کرسکتے ہیں، طلبا نتائج معلوم کرنے کے لیے BIEK لکھ کر space دیں پھر اپنا رول نمبر لکھیں اور 8583 پر بھیج دیں۔

 
Load Next Story