محمد عباس کی واپسی حسن علی باہر پروٹیز نے واحد اسپنرکو ڈراپ کردیا
کیپ ٹاؤن میں پچ چوتھے روز اسپن کیلیے سازگار ہوسکتی ہے، کپتان

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کیلیے دونوں ٹیموں نے ایک ایک تبدیلی کی پاکستان نے محمد عباس کی جگہ بنانے کیلیے حسن علی کو باہر بٹھا دیا جبکہ یاسر شاہ کو برقرار رکھا گیا۔
سنچورین ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 11.4اوورز کرکے ایک وکٹ حاصل کرنے والے لیگ اسپنر کو ڈراپ نہ کرنے کی وجہ کپتان سرفراز احمد نے ایک روز قبل ہی بتا دی تھی، ان کے مطابق کیپ ٹاؤن میں پچ چوتھے روز اسپن کیلیے سازگار ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ نے واحد اسپنر کیشو مہاراج کو ڈراپ کر دیا، ورنون فلینڈر کی واپسی ہوئی لیکن وہ پہلی اننگز میں ایک وکٹ ہی حاصل کرپائے۔