پاکستانی کرکٹرز بی پی ایل میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئے
بی پی ایل میں شرکت کیلیے پاکستانی کرکٹرزبنگلہ دیش پہنچ گئے ایونٹ ہفتے کوشروع ہوگا۔
محمد حفیظ ، محمد سمیع، محمد عرفان ، سہیل تنویر اور عامر یامین بنگلادیش روانہ ہوئے۔
بی پی ایل میں شرکت کیلیے پاکستانی کرکٹرزبنگلہ دیش پہنچ گئے ایونٹ ہفتے کوشروع ہوگا۔
ڈھاکا آنیوالے کھلاڑیوں میں راجشاہی کنگز کیلیے منتخب محمد حفیظ اور محمد سمیع، سلہٹ سکسرز کا حصہ بننے والے محمد عرفان اور سہیل تنویر جبکہ کومیلا وکٹورینز میں جگہ بنانے والے عامر یامین شامل ہیں، یاد رہے کہ ایونٹ میں آفریدی اور شعیب ملک کو بھی شرکت کرنا ہے، دونوں آل رائونڈرز بھی کومیلا وکٹورینز میں شامل ہیں۔
روانگی کے موقع پر جہاز میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل قامت پیسر محمد عرفان نے کہا کہ پاکستانی کرکٹر کے طور پر دنیا بھر کی لیگز میں شرکت میرے لیے قابل فخر ہے، میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کیلیے پُرجوش ہوں، وقار یونس کی کوچنگ میں کھیلنے کا موقع ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔