سیڈ سپلائی کمپنیوں پر ٹرن اوورٹیکس شرح کم ہونے کا امکان
بیج تیارکرکے سپلائی کرنے والی کمپنیوں کی لیے ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویزدی گئی ہے
بیج تیارکرکے سپلائی کرنے والی کمپنیوں کی لیے ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویزدی گئی ہے فوٹو : فائل
ایف بی آرکی جانب سے کاشت کاروں کوزرعی فصلوں کے بیج سپلائی کرنے والی کمپنیوں پرعائد ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کم کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ مقامی سطح پر بیج سپلائی کرنے والی650 سے زائدکمپنیوں پر 1.25 فیصد ٹرن اوورٹیکس عائد ہے۔ ایف بی آرذرائع کاکہنا ہے کہ بیج سپلائی کرنے والی کمپنیوں کیلیے ٹرن اوور ٹیکس کی شرح پر نظرثانی پر غور کیا جا رہا ہے تاہم ابھی اس بارے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا ہے اوراگر ٹرن اوورٹیکس کی شرح کم کی گئی تو اتنی کم نہیں کی جائے گی جتنی سیڈزایسوسی ایشن کی جانب سے ڈیمانڈکی جارہی ہے، البتہ ریشنلازیشن کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ایف بی آرکولیٹرموصول ہوا ہے۔
جس میں مقامی سطع پر بیج تیارکرکے سپلائی کرنے والی کمپنیوں کی لیے ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ سیڈ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سلیمان عزیز نے رابطہ کرنے پر اس بات کی تصدیق کی کہ ایف بی آرکولیٹر لکھا گیا ہے اور بیج سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے ایف بی آرحکام سے ملاقات کے لیے وقت بھی مانگا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مذکورہ ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کم کی جاتی ہے تواس سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور کاشت کاروں کوسہولت ملے گی۔