رات گئے شارع فیصل پر چینی دوستوں میں تلخ کلامی تھانے میں صلح ہوگئی
پولیس سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی باشندے وانگ کو اپنے ہمراہ تھانے لے آئی
پولیس سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی باشندے وانگ کو اپنے ہمراہ تھانے لے آئی فوٹو : فائل
رات گئے شارع فیصل پر چینی دوستوں میں تلخ کلامی ہوگئی جس کے باعث پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
وانگ نامی چینی باشندے نے گاڑی شارع فیصل پر رکوا دی اور دوستوں سے ناراض ہو کر گاڑی سے اترتے ہوئے ساتھ جانے سے انکار کر دیا جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فارن سیکیورٹی سیل کا عملہ بھی پریشان ہوگیا اور چینی باشندے کو گاڑی میں بٹھانے کی کوششیں شروع کردیں۔
اس دوران شارع فیصل تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی باشندے وانگ کو اپنے ہمراہ تھانے لے آئی جہاں اسے پانی پلایا اس دوران دوستوں میں صلح ہوگئی اور وہ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔