چیئرمین پی ٹی اے کیلیے5 نام وزیراعظم کوارسال

وزیراعظم چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کیلیے بھجوائی جانیوالی سمری کا جائزہ لیکر حتمی نام کی منظوری دینگے

وزیراعظم چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کیلیے بھجوائی جانیوالی سمری کا جائزہ لیکر حتمی نام کی منظوری دینگے فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کیلیے5 نام وزیراعظم کو بھجوادیے ہیں ۔


حکام نے بتایاکہ وزیراعظم چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کیلیے بھجوائی جانیوالی سمری کا جائزہ لیکرچیئرمین پی ٹی اے کیلیے حتمی نام کی منظوری دینگے حکام نے بتایاکہ پی ٹی اے چیئرمین کیساتھ ہی پی ٹی اے کے ممبران کا بھی تعینات کردیاجائیگا تاکہ پی ٹی اے کی ورکنگ میں تیزی لائی جاسکے کیونکہ حکومت نے تھری جی اسپیکٹرم کی نیلامی سمیت دیگراہم فیصلے کر رکھے ہیں جن کیلیے کام جاری ہے تاہم پی ٹی اے کے چیئرمین اورممبران کی تعیناتی کے بعدورکنگ میں تیزی آئیگی۔
Load Next Story