ایس ایس پی کا شہری بن کر فون غفلت برتنے پر مدد گار15پولیس موبائل کاعملہ معطل
ایس ایس پی سینٹرل نے ناظم آباد تھانے کے ہیڈمحرراورتھانیدارکوشوکازنوٹس جاری کردیے
عارف اسلم راؤنے 15 پرواردات کی اطلاع دی توعملہ دوسرے تھانے کابہانہ بناتا رہا
ایس ایس پی سینٹرل نے فرائض میں غفلت برتنے پر نارتھ ناظم آباد تھانے کی مدد گار 15 پولیس موبائل کے عملے کو معطل کر کے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔
ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے پولیس کارکردگی کوجانچنے کے لیے جمعرات کی رات بغیرنمبرپلیٹ کی گاڑی میں گھومتے رہے اس دوران انھوں نے مدد گار15 پرفرضی کال کر کے واردات کی اطلاع بھی دی ،پولیس 23 منٹ تک ڈکیتی کی اطلاع پر مدد کو نہیں پہنچی،مدد گار 15نارتھ ناظم آباد کی پولیس موبائل کا عملہ تھانہ حدود نہ ہونے کے بہانے کرتے ہوئے دوسرے تھانے کی حدود کا بولتا رہا ۔
ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤنے بتایا کہ وہ پولیس کارکردگی کو جانچنے کے لیے بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی علاقے میں گھوماتے رہے جبکہ وہ ایک پولیس موبائل کے سامنے سے بھی گزرے لیکن کسی پولیس اہلکارنے بغیرنمبر پلیٹ گاڑی کو دیکھنا تک گوارا نہیں کیا،اس دوران وہ عام شہری کے روپ میں اطلاع دینے کے لیے نارتھ ناظم آباد تھانے پہنچے توایس ایچ او کو تھانے سے غائب پایا جبکہ رپورٹنگ روم کا عملہ بھی خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دیا اس کے علاوہ تھانے کے گیٹ پر بھی سنتری ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا ۔
عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ ناقص کارکردگی پر نارتھ ناظم آباد مدد گار15 پولیس موبائل کے پورے عملے کو معطل کردیا اور ایس ایچ او وہیڈ محرر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈیوٹی افسر اور سنتری کی ایک سال کی سروس میں بھی کمی کر دی گئی ہے ، ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد سے بھی وضاحت طلب کرتے ہوئے تھانے کی انسپکشن بک میںپولیس کی مجرمانہ غفلت کا نوٹ لکھ دیا ۔