سی این جی اسٹیشن بند گیس بندش کا دورانیہ بڑھانے سے لاکھوں شہری پریشان

ایس ایس جی سی نے گیس کی بندش کا دورانیہ 36 گھنٹے کردیا

صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی سے مزدور بے روزگار،گھریلو صارفین پریشر کم ہونے سے پریشان، فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی بندش کا دورانیہ بڑھادیا سی این جی اسٹیشن اب 36 گھنٹے بعد ہفتہ کی رات کو 8 بجے کھلیں گے سسٹم میں گیس پریشر کم ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی گیس کے بحران پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی،صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی کے باعث مزدور بے روزگار ہورہے ہیں ،گھریلو صارفین گیس پریشر کم ہونے کے باعث پریشانی میں مبتلا ہیں، سی این جی اسٹیشنوں کو آئے روز طویل دورانیے کی گیس کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ کو شدید بحران کا سامنا ہے پبلک ٹرانسپورٹ کو گیس نہ ملنے کے باعث بیشتر گاڑیاں سڑکوں پر ہی نہیں آرہی، بس اسٹاپس پر بسوں کے انتظار میں کھڑے مسافر رل رہے ہیں، مسافر انتہائی کم تعداد میں چلنے والی بسوں کی چھتوں اور دروازوں پر لٹک کر سفر کررہے ہیں۔


رکشا اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے بھی سی این جی نہ ملنے کے باعث کرایے بڑھادیے ہیں،تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی بندش کا دورانیہ 12 گھنٹے مزید بڑھادیا، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن اب ہفتہ کی صبح 8 بجے کے بجائے 36 گھنٹے مکمل کرکے رات 8 بجے کھولے جائیں گے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی بندش کا دورانیہ 12 گھنٹے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیس سسٹم میں پریشر کم ہونے کی وجہ سے میسر سوئی گیس میں کمی واقع ہوئی ہے، گھریلو صارفین اور کمرشل شعبے کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث سی این جی سیکٹر کو گیس کی بندش کے دورانیے میں اضافہ کیا گیا۔

سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنوں کو کل صبح 8 کے بجائے رات 8 بجے سے گیس کی سپلائی بحال کی جائے گی اس سے پہلے ہفتہ وار شیڈول کے مطابق جمعہ کی صبح 8 بجے بند ہونے والے سی این جی اسٹیشن ہفتے کی صبح 8 بجے کھلنے تھے، واضح رہے کہ سندھ میں گیس کے گھریلو صارفین، صنعتی شعبہ اور سی این جی سیکٹر کو ایک ماہ سے گیس کی لوڈشیڈنگ سے شدید مشکلات درپیش ہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی گیس کے بحران پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے، صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی کے باعث مزدور بے روزگار ہورہے ہیں ۔

گھریلو صارفین گیس پریشر کم ہونے کے باعث پریشانی میں مبتلا ہیں، سی این جی اسٹیشنوں کو آئے روز طویل دورانیے کی گیس کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی بحران کا سامنا ہے پبلک ٹرانسپورٹ کو گیس نہ ملنے کے باعث بیشتر گاڑیاں سڑکوں پر نہیں آرہی ، کراچی میں مسافر بس اسٹاپس پر رل رہے ہیں، بس اسٹاپس پر بسوں کے انتظار میں کھڑے مسافر انتہائی کم تعداد میں چلنے والی بسوں کی چھتوں اور دروازوں پر لٹک کر سفر کررہے ہیں، رکشا اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے بھی سی این جی نہ ملنے کے باعث کرایے بڑھادیے ہیں۔
Load Next Story