میڈیکل کی طالبہ چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے کے باوجود بچ گئی
طالبہ چلتے رکشے پرگری،معمولی چوٹیں آئی ہیں،سدرہ کوسلامت دیکھ کرمکین حیرت زدہ رہ گئے
سدرہ جے ایس ایم یو کی طالبہ ہے، (فوٹو: فائل)
گلستان جوہر میں میڈیکل کی طالبہ چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گئی۔
طالبہ سدرہ کو صحیح سلامت چلتا پھرتا دیکھ کرعلاقہ مکین حیرت زدہ رہ گئے اور علاقہ مکینوں نے واقعہ کو معجزہ قراردے دیا ،طالبہ کو چلتے رکشے پر گرنے کے باعث معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں جس پر اسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق جمعے کو شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک17 میں رہائشی اپارٹمنٹ نعمان گرینڈ سٹی کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگادی جس کے باعث لڑکی اپارٹمنٹ کے نیچے سے گزرنے والے سی این جی رکشے پرگرکر معمولی زخمی ہوگئی تاہم لڑکی معجزانہ طور پر محفوظ رہی واقعے کے بعد علاقہ مکین بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے اور نوجوان لڑکی کو اوپر سے نیچے گرنے کے بعد صحیح سلامت چلتا پھرتا دیکھ کر حیرت میں پڑگئے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ چوتھی منزل سے نیچے گرکر بچنے کا واقعہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے ، زخمی لڑکی کو فوری طورپر ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس میں دارالصحت اسپتال منتقل کردیا گیا، اطلاع ملنے پرپولیس حکام بھی موقع پرپہنچ گئے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی، ایس ایچ او شاہراہ فیصل صفدرمشہوانی نے بتایا کہ لڑکی کی شناخت26 سالہ سدرہ دختر محمد وقاص کے نام سے کرلی گئی ہے لڑکی کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ نمبرجے38 کی رہائشی ہے اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں سیکنڈ ایئرکی طالبہ ہے انھوں نے بتایا کہ زخمی طالبہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی گھر میں سب سے بڑی ہے اورگزشتہ چند روز سے ذہنی مسائل سے دوچار ہے اور ان کی بیٹی عجیب و غریب حرکتیں کر رہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ رات سے سدرہ مسلسل تنگ کررہی تھی جس پر انھیں شبہ ہوا کہ سدرہ کوئی بڑا قدم اٹھانے والی ہے سدرہ نے جیسے ہی فلیٹ کی گیلری کا دروازہ کھلا دیکھا تواس نے فوراً ہی نیچے چھلانگ لگادی تاہم رکشے پر گرنے کے باعث اسے زیادہ چوٹ نہیں آئی،پولیس نے جب زخمی سدرہ سے پوچھا کہ اسے کس نے دھکا دیا ہے تو اس نے کہا کہ آپ نے مجھے دھکا دیا ہے، سدرہ ذہنی مریضہ ہے بعدازاں زخمی طالبہ کو نفسیاتی اسپتال منتقل کردیا گیا زخمی طالبہ کے چچا ورنگزیب نے بتایا کہ سدرہ کی گزشتہ کئی روز سے ذہنی حالت درست نہیں ہے اور گھر والے سمجھ رہے تھے کہ شاید اس پر کسی نے جادو کردیا ہے یا پھراس پر جن چڑھ گئے ہیں ماہر نفسیات سدرہ کا چیک اپ کررہے ہیں اور ڈاکٹر ہی بتاسکیں گے کہ اسے ہوا کیا ہے۔