کوہلی پر شائقین کی جملے بازی پر کرکٹ آسٹریلیا سخت ناخوش

کوہلی پر اس سے قبل میلبورن اور پرتھ میں بھی آسٹریلوی شائقین نے منفی جملے بازی کی تھی

کوہلی پر اس سے قبل میلبورن اور پرتھ میں بھی آسٹریلوی شائقین نے منفی جملے بازی کی تھی ۔ فوٹو : فائل

کرکٹ آسٹریلیا نے سڈنی میں شائقین کی جانب سے کوہلی پر منفی فقرے کسے جانے پر ناخوشی ظاہر کردی ہے۔


آفیشل کے مطابق کراؤڈ کو مہمان کپتان کی بے عزتی نہیں کرنی چاہیے تھی، کوہلی پر اس سے قبل میلبورن اور پرتھ میں بھی آسٹریلوی شائقین نے منفی جملے بازی کی تھی۔

سی اے آفیشل کیون روبرٹس نے بھی ان واقعات پر ناخوشی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں آسٹریلوی وقارکی بات کرنی چاہیے ، ہماری توجہ کا محور میچز میں جیت ہے، میں ملکی شائقین پر زور دوں گا کہ وہ کھیل کو سپورٹ اور مہمان کھلاڑیوں کی عزت کریں، قبل ازیں سابق آسٹریلوی کپتان پونٹنگ نے بھی ملکی کراؤڈ کے منفی رویے کی مذمت کی۔
Load Next Story