الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کا پلانٹ بند ہونے کا خدشہ

اگر حکومت کی طرف سے ریفنڈ کی فوری ادائیگی نہیں کی جاتی تو پلانٹ کو بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہے گا۔

اگر حکومت کی طرف سے ریفنڈ کی فوری ادائیگی نہیں کی جاتی تو پلانٹ کو بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہے گا۔

مارکیٹ کی ابتر صورت حال اور ٹریکٹر انڈسٹری کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے بڑھتے ہوئے واجبات کی مشکلات کے باعث ملک میں ٹریکٹر بنانے والی بڑی کمپنی الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کا پلانٹ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔


مقامی ٹریکٹر انڈسٹری گزشتہ 4,5 ماہ سے مسلسل شدید مشکلات کا شکار ہے اور گزشتہ چند برسوں سے اپنی کم ترین سطح پر ہے جس کی وجہ سے اس کی پیداواری صلاحیت کا بڑا حصہ استعمال میں نہیں آرہا۔ الغازی کے سی ای او، محمد شاہد حسین نے اس حوالے سے کہا کہ ہم بڑی مالی مشکلات سے گزر رہے ہیں۔

اگر حکومت کی طرف سے ریفنڈ کی فوری ادائیگی نہیں کی جاتی تو ہمارے لیے پلانٹ کو بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہے گا۔ شاہد حسین نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے پالیسی میں ترمیم کی سفارش کی ہے جس کے ذریعے پرانے ٹریکٹروں کی درآمد کی اجازت ہوگی۔
Load Next Story