12 سالہ عیسائی لڑکے کی نعش کی شناخت ہوگئی

سُمیر کی باڈی ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی تھی،اور پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا تھا۔

واقعے کی تحقیقات کرنے کے لیے پولیس کی ایک تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی ہے۔ فوٹو: محمد جاوید

بدھ کوفیصل آباد کےنارووال روڈ پر12 سالہ عیسائی لڑکے کے بہیمانہ قتل کے خلاف،جس کی نعش 20 اگست کو ملی تھی،اسکے رشتہ داروں نے دوسرے کمیونٹی ممبرز کے ہمراہ، احتجاج کیا۔ نعش کی آج شناخت ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق،سُمیر مسیح کی نعش چمڑا منڈی کے پاس سے ملی تھی،جس کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔نعش کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے۔

قتل کیے جانے سُمیر مسیح کے بھائی،پطرس مسیح نے کہا"سُمیر 19 اگست کو گھر سے کھانا لینے نکلا تھا،جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آیا۔ گھروالوں نےرشتہ داروں کی مدد سے اسے دھونڈنے کی کوشش کی،لیکن ناکام رہے"۔


سُمیر کی نعش کو ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا،اور پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا۔

پولیس کانسٹیبل علی رضا اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق"سُمیر کے جسم پر تیز ہتھیار سے ڈالے جانے والے 23 زخموں کے نشان ہیں۔ نعش کی شناخت نہ ہوسکے،اس لیے اسےجلا دیا گیا تھا"۔

واقعے کی تحقیقات کرنے کے لیے پولیس کی ایک تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی ہے۔
Load Next Story