2افراد وسیم کو کمرے میں لے گئے اور ذبح کردیا عائشہ
کمرے میں گئی تو شوہر کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے،گردن سے خون ابل رہا تھا
بلوچ کالونی تھانے کی انویسٹی گیشن پولیس نے واقعے کو پر اسرار قرار دیا ہے۔ فوٹو: فائل
وسیم اقبال کی اہلیہ عائشہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وسیم اقبال جمعرات کی شب سوا12بجے نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد گھر آیا تو اس کے پیچھے پیچھے2نامعلوم افراد بھی گھر میں داخل ہوگئے۔
ملزمان وسیم اقبال کو دوسرے کمرے میں لے گئے اور اس کا دروازہ اندر سے بند کر لیا جہاں سے چیخ و پکار کی آوازیں آتی رہیں اور کچھ دیر بعد ملزمان کمرے سے نکل کر چلے گئے۔
عائشہ نے بتایا کہ جب وہ کمرے میں گئی تو اس کے شوہر کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور اس کی گردن سے خون کا فوارا نکل رہا تھا، بلوچ کالونی تھانے کی انویسٹی گیشن پولیس نے واقعے کو پر اسرار قرار دیا ہے، پوری واردات میں عائشہ کا کردار انتہائی مشکوک ہے۔