نجمہ کا غلط آپریشن ڈاکٹر عملے اور سول اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسپتال انتظامیہ نےواقعےکوچھپانےکےلیےآپریشن کےایک دن بعدہی دوسراصحیح آپریشن کرادیا تھا،وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیاتھا.

اسپتال انتظامیہ نے واقعے کو چھپانے کے لیے آپریشن کے ایک دن بعد ہی دوسرا صحیح آپریشن کرادیا تھا،وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیاتھا. فوٹو: فیس بک

سول اسپتال میں مریضہ نجمہ بی بی کا ڈاکٹر اور عملے کی غفلت کے باعث غلط آپریشن کے بعد دوسرا کامیاب آپریشن کردیاگیا۔

سیکریٹری صحت نے اصل حقائق جاننے کیلیے انکوائری کمیٹی قائم کی تھی جس کی حتمی رپورٹ جمعہ کو سیکریٹری کوبھیج دی گئی،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ سول اسپتال کے آرتھوپیڈک ڈاکٹر اور متعلقہ عملے نے نجمہ چانڈیوکی بائیںکے بجائے دائیں ٹانگ کا آپریشن کیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر سیکریٹری صحت نے متعلقہ ڈاکٹراور آپریشن تھیٹر کے عملے اوراسپتال کی انتظامیہ کوبھی شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے ،25سالہ نجمہ چانڈیوگزشتہ ہفتے ٹوٹی ہوئی بائیں ٹانگ کے آپریشن کیلیے سول اسپتال علاج کیلیے داخل کی گئی تھی۔

جہاں تین دن قبل آپریشن والے دن ڈاکٹرنے بائیں کی بجائے دائیں ٹانگ کے آپریشن کیلیے ٹانگ پر چیرالگایا گیا تاہم جب ڈاکٹر اسلم صدیقی نے مریضہ کی جڑی ہوئی ہڈی دیکھی تو ڈاکٹراور او ٹی ٹیکینشن نے خاموشی سے مریضہ کی ٹانگ پر ٹانگے لگاکر بندکردی، مریضہ کے ہوش میں آنے پرمعلوم ہواکہ ڈاکٹر نے غلط ٹانگ کا آپریشن کردیاجس پر مریضہ نے شورمچایا اور میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کاحکم دیاجس پر اسپتال کے ایم ایس نے 3افراد پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی اورانکوائری شروع کردی، جمعہ کو مرتب کی جانے و الی انکوائری کمیٹی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مریضہ کی غلط ٹانگ کا آپریشن کیاگیا ۔




تاہم اسپتال انتظامیہ اس واقعے کو چھپانے کیلیے آپریشن کے ایک دن بعد ہی دوسرا صحیح آپریشن کرادیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے بعد محکمہ صحت نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور ملوث افراد کو شوکازنوٹس جاری کیاجائیگا جبکہ اسپتال انتظامیہ سے بھی جواب طلبی کی جائیگی، واضح رہے کہ سول اسپتال کے ایم ایس پروفیسر سعید قریشی کو وزیر اعلیٰ سندھ نے 5سال قبل ایم ایس تعینات کرانے کے احکامات جاری کیے گئے۔

جس پر ایم ایس نے اسپتال کے تمام انتظامی معاملات اے ایم ایس جنرل کوسونپ دیے جس کے بعداسپتال میں انتطامی امور درہم برہم ہوگئے اور مریضوں کو علاج کے حوالے سے متعدد شکایات پیدا ہوگئیں، سول اسپتال میں ایم ایس کی اسامی جنرل کیڈر 20 کی ہے لیکن اس اسامی پر21گریڈ کے ٹیچینگ کیڈر کے افسر کو تعینات کررکھا ہے۔
Load Next Story