ملک میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد 12 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی
ملک کے 70 فیصد افراد تک سہولت پہنچ چکی جو ٹیلی ڈینسٹی کی بلند ترین سطح ہے، پی ٹی اے
ملک کے 70 فیصد افراد تک سہولت پہنچ چکی جو ٹیلی ڈینسٹی کی بلند ترین سطح ہے، پی ٹی اے۔ فوٹو: فائل
پاکستان میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد 12 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2013 تک ملک میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد 12 کروڑ 50 لاکھ 12 ہزار 860 تک پہنچ گئی ہے اس طرح مجموعی آبادی کے لحاظ سے ملک کی 70 فیصد آبادی تک موبائل فون کی سہولت پہنچ چکی ہے جو ٹیلی ڈینسٹی کی بلند ترین سطح ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اپریل اور مئی کے دوران ملک میں 25 لاکھ نئے موبائل کنکشنز کا اضافہ ہوا ہے۔
زونگ کے نیٹ ورک پر 9 لاکھ 8 ہزار 39 سموں، ٹیلی نار کے نیٹ ورک پر 8 لاکھ 52 ہزار 80 سموں، موبی لنک کے نیٹ ورک پر 4 لاکھ 31 ہزار 160 جبکہ یوفون کے نیٹ ورک پر 2 لاکھ 59 ہزار 853 نئی سموں کا اضافہ ہوا ہے۔ مئی 2013 تک موبی لنک کے کنکشنز کی تعداد 36.75 ملین، ٹیلی نار کی 31.70 ملین، یوفون کی 23.87 ملین زونگ کے کنکشنز کی تعداد 20.20 ملین جبکہ وارد کے کنکشنز کی تعداد 12.50 ملین تک پہنچ گئی ہے۔