جیکب آباد کی طالبات ویمن ہاکی میں پیش پیش
اکیڈمی کی 6 پلیئرز نے قومی چیمپئن شپ کیلیے سندھ کی ٹیم میں جگہ بنالی، ارم بلوچ

مخصوص ماحول کے سبب ملک کے دیگر حصوں کی طرح اندرون سندھ خواتین کا گھروں سے نکل کرکھیلوں کے میدان میں پہنچنا جوئے شیرلانے کے مترادف ہے لیکن تمام تردشواریوں کے باوجود لاڑکانہ ڈویژن کے ضلع جیکب آباد میں مقامی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم لڑکیاں علم کے حصول کے ساتھ مکمل اعتمادکے ساتھ ہاکی کے کھیل میں بھی اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہارکررہی ہیں۔
اس کا تمام تر سہرا اسٹار ویمن ہاکی اکیڈمی کی روح رواں ارم بلوچ کے سرجاتا ہے، کے ایچ اے کے تحت جاری ویمن ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک لاڑکانہ ٹیم کی قیادت کرنے والی ارم بلوچ کے مطابق روایتی اقدار والے معاشرے میں والدین کی حوصلہ افزائی کے سبب آج ہماری اکیڈمی میں تربیت پانے والی ویمن کھلاڑیوں کی تعداد 26 ہوچکی ہے،یہ کھلاڑی معاشی اور معاشرتی مسائل کے باوجود اپنے بہترین ٹیلنٹ کی وجہ سے مسلسل عمدہ کارکردگی پیش کررہی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اکیڈمی کی6 پلیئرز نے قومی ویمن ہاکی چیمپئن شپ کے لیے سندھ کی ٹیم جگہ بنائی،اکیڈمی کی کھلاڑی اسماء پاکستان بورڈ ویمن ٹیم میں شامل ہوکرتھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں شرکت کی، ارم بلوچ نے بتایاکہ اس وقت 100 سے زائد لڑکیاں اکیڈمی میں شرکت کی خواہاں ہیں لیکن وسائل آڑے آرہے ہیں،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج،جیکب آباد کا ریت کا میدان کھیل کے قابل نہیں لیکن کھلاڑی پریکٹس پر مجبور ہیں، مزید براں ان کھلاڑیوں کومالی مشکلات بھی درپیش ہیں، تاہم معیاری ہاکی اسٹک اور مناسب جوتوں کی عدم دستیابی کے باجود بھی ان خواتین کھلاڑیوں کے حوصلے اورعزائم بلند ہیں۔