پیپر ملتوی کیے جانے پرنجی انسٹیٹیوٹ کے طلبا کامظاہرہ
مظاہروں میں شریک طلباء و طالبات انسٹیٹیوٹ انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے
نجی انسٹیٹیوٹ کے طلبا ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کیے جانے کیخلاف مظاہرہ کررہے ہیں ۔ فوٹو: شاہد علی/ ایکسپریس
گل سینٹر چوک پر واقع نجی انسٹیٹیوٹ کے طالبعلموں کی جانب سے ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کیے جانے اور پیپر ملتوی کیے جانے کے خلاف اولڈ کیمپس میں واقع امتحانی سینٹر، گل سینٹر اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
مظاہروں میں شریک طلباء و طالبات انسٹیٹیوٹ انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ سندھ یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز اور انسٹیٹیوٹس بی بی اے، ایم بی اے، سمیت دیگر شعبوں کے سالانہ امتحانات (جمعرات) کو شروع ہوئے ہیں لیکن کئی طالبعلم ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کے باعث پرچہ نہیں دے سکے، جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے گل سینٹر پر واقع نجی انسٹیٹیوٹ کے تمام پرچے ملتوی کرنے کے باعث اولڈ کیمپس میں واقع امتحانی سینٹر میں پرچے دینے کے لیے جانے والے طلباء و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انھوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے طالبعلموں کو ایڈ مٹ کارڈ دینے کے لیے غیر قانونی طور پر فی کس ایک ہزار روپے اضافی فیس بھی طلب کی تھی ۔ انھوں نے ہیک کے چیئرمین اور سندھ یونیورسٹی کے رجسٹرار سے مطالبہ کیا کہ نجی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے اضافی فیس طلب کیے جانے کا نوٹس لیا جائے اور انھیں جلد ایڈ مٹ کارڈ جاری کر کے امتحان لیے جائیں۔