پی آئی اے نئے طیارے ڈرائی لیز پربیڑے میں شامل کریگی
ایئر لائن اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے،چیئرمین پی آئی اے اسلم خالق
ایئر لائن اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے،چیئرمین پی آئی اے اسلم خالق۔ فوٹو: فائل
قومی ائیرلائن کے چیئر مین اسلم خالق نے کہا ہے کہ پی آئی اے قائم ودائم رہے گی اوربورڈ آف ڈائریکٹرزاورایئر لائن کے ملازمین کی انتھک محنت سے اسے دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نئے نامزدکیے گئے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم نے بھی خصوصی دعوت پر شرکت کی اور آئندہ کے منصوبوںکے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے بہت جلد نئے طیارے ڈرائی لیز پر اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرے گی، چیئر مین پی آئی اے اسلم خالق نے کہا کہ ایئر لائن اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے ۔
پی آئی اے کے پاس پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کی بہترین افرادی قوت موجود ہے لیکن اس وقت فوری ضرورت اس بات کی ہے کہ پی آئی اے کی مکمل تنظیم نو کی جائے اور خاص طور پر کسٹمرز سروس کی کیو نکہ کسی بھی ادارے کی کامیابی میں اچھی سروس بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز پی آئی اے میں نئے درمیانی گنجائش والے طیاروں کی شمولیت میں اپنا کردار ادا کرے گا جو کہ ایئر لائن کے 80 فیصد آپریشن کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں، ان طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کی ساکھ میں بہتری آئے گی، مسافروں کا اعتماد بحال ہو گا ، اجلا س میں میاں محمد منشا، عارف حبیب، نصیر جعفر، ملک نذیر احمد ، یوسف وقار، کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی گردیزی، ڈاکٹر وقار مسعود خان، سرفراز رحمٰن اور پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن محمد جنید یونس نے شرکت کی۔