ایئرپورٹ پرسعودیہ جانے والے مسافر سے 7 کلومنشیات برآمد
ملزم نے منشیات کو سامان میں موجود کپڑوں میں چھپایا ہوا تھا
ایئر پورٹ : سعودیہ جانیوالے مسافر سے 7 کلو منشیات برآمد فوٹو؛ فائل
اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کے قبضے سے7 کلو منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق خلیجی ملک کی ایئر لائن سے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 7 کلو710 گرام میتھا فیٹامائن منشیات برآمد کی گئی، ملزم نے منشیات کو سامان میں موجود کپڑوں میں چھپایا ہوا تھا ،ترجمان کے مطابق بضے میں لی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لگ بھگ ایک کروڑ روپے ہے ،کیس کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔