شہر سرد ہواؤں کی لپیٹ میں آگیا پارہ 9 ڈگری تک آگیا
کراچی میں شمالی سمت کی سرد ہوائیں چلنے لگیں ،پیر کوکم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری رہا،سردی کی لہر مزید 2 روز جاری رہے گی
صبح کے وقت کہرے نما دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ،شہریوں نے گرم کپڑے دوبارہ نکال لیے گرم مشروبات کی فروخت بڑھ گئی فوٹو: آئی این پی
شہرمیں سرد ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی اور پارہ مذید گرگیا،پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
شہر میں شمالی سمت سے چلنے والی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہے،پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت کئی روز کے بعد پھر 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،رواں سال موسم سرما کے دوران مغربی ہواؤں کے پہلے اسپل (سلسلے)کی وجہ سے بعدازاں شہر میں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا تھااور دن کے وقت اچھی خاصی حدت محسوس کی جارہی تھی جس کی وجہ سے صبح کا درجہ حرارت 14.5اور دن کا زیادہ سے زیادہ 29.5ڈگری ریکارڈ ہواتھاتاہم موجودہ سلسلے کے بعد ایک بار پھر شہر میں شمال مغربی سمت کی سرد اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔
پیرکو ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 55اور دن بھر 29فیصد ریکارڈکیا گیاپیر کو شہر کا زیادہ زیادہ درجہ حرارت بھی کئی ڈگری کمی سے 24.5ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ صبح کے وقت کہرے نما دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوکر 6کلومیٹر سے 3کلومیٹر رہ گئی تھی محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سردی کی موجودہ لہر مزید 2روز تک جاری رہ سکتی ہے،محکمہ موسمیات نے آج (منگل) کے لیے صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 10سے12ڈگری کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے،جبکہ دھند بھی چھا سکتی ہے خنک ہواؤں کی وجہ سے شہریوں نے دوبارہ گرم ملبوسات نکال لیے ہیں ،سردی کی شدت کم کرنے کے لیے شہری گرم مشروبات نوش کررہے ہیں ۔