پاکستان میں مزاح پر پھرکام کیا جا رہا ہے اداکار نبیل
نوجوان اب ذائقہ بدلنا چاہتے ہیں،کوئی بھی کام بغیر پلاننگ کے نہیں ہوتا
نوجوان اب ذائقہ بدلنا چاہتے ہیں،کوئی بھی کام بغیر پلاننگ کے نہیں ہوتا۔ فوٹو: فائل
FAISALABAD:
اداکار نبیل نے کہاہے کہ پاکستان میں مزاح پرایک مرتبہ پھرکام کیا جارہا ہے ۔
ہمارے نوجوان اب ذائقہ بدلناچاہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ مضبوط ہوچکاہے اب فلم پرکچھ دوست کام کر رہے ہیں مجھے امیدہے کہ وہ بھی جلدپایہ ء تکمیل تک پہنچ جائے گا مگر ایک بات ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی کام بغیرپلاننگ کے نہیں ہوتااس لیے پہلے چیزوں کوطے کریں پھرانھیں دیکھیں کس طرح کون سا کام کیاجائے گاتوسب کے لیے بہتر ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارنبیل کاکہنا تھا کہ اگرفلم بحال ہوئی تومیں ضرورسوچونگااوروقت نے مہلت دی توکام کامعیاردیکھتے ہوئے فیصلہ کرونگاانھوں نے مزیدکہاکہ ماضی کی طرح شوبز سرگرمیوں کے لیے ماحول بن چکاہے۔ یہ خوش آئندبات ہے اب ڈرامے کی طرح فلم بھی کراچی سے ہی بحال ہوگی۔