کاکا اور فیگوکل کراچی پہنچیں گے

گزشتہ برس برازیل کے رونالڈینو اور دیگر انٹرنیشنل فٹبالرز نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

گزشتہ برس برازیل کے رونالڈینو اور دیگر انٹرنیشنل فٹبالرز نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

معروف انٹرنیشنل فٹبالرز کاکا اور لیوئس فیگوجمعرات کوپاکستان پہنچ رہے ہیں۔


ورلڈ ساکرز کے تحت دبئی سے نجی طیارے کے ذریعے دوپہر 12 بجے آمد کے بعد دونوں پلیئرز 2 بجے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے، بعدازاں وہ لاہور پہنچ کرمیڈیا سے گفتگوکریں گے اور رات کو واپس دبئی چلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ ساکر اسٹارز کے تحت 2،2 میچز 26 اور 29 اپریل کے درمیان کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کاکا اور پرتگالی فٹبالرلوئس فیگوپاکستان میں قیام کے دوران کوچنگ کلینکس کا بھی انعقاد کریں گے، گزشتہ برس برازیل کے رونالڈینو اور دیگر انٹرنیشنل فٹبالرز نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
Load Next Story