پورٹ قاسم کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹر زمیں 2 بھارتی شامل ہونیکا انکشاف

ایس ای سی پی نے معاملہ وزارت داخلہ کوبھیج دیا

بھارتی باشندوں کوبورڈ آف ڈائریکٹرزمیں شامل کرنے سے متعلق فائل کردہ ریٹرنزکوابھی منظور نہیں کیا گیا،ترجمان ایس ای سی پی

پاکستان کی اسٹرٹیجک اہمیت کی حامل بندرگاہ پورٹ قاسم پرکام کرنیوالی کمپنی قاسم انٹرنیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرز میں دو بھارتی باشندے شامل کیے جانیکاانکشاف ہواہے۔


جس کیلیے سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان کودستاویزات جمع کروا دی ہیں تاہم ایس ای سی پی نے قاسم انٹرنشل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھارتی باشندوں کی نامزدگی کیلیے موصول ہونیوالے فارم29 پر معاملہ کلیئرنس کیلیے وزارت داخلہ کوبھجوادیاجبکہ بھارتی بانشدوں کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے کیلیے نامزدگی پر قاسم انٹرنیشنل پاکستان لمیٹڈاورمیسرز ڈی پی ورلڈ کی بھی سیکیورٹی کلیئرنس کیلیے وزارت داخلہ کولیٹر لکھ دیاگیا،ترجمان ایس ای پی کاکہناہے کہ قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے بورڈآف ڈائریکٹرز کیلئے انکی شیئر ہولڈنگ کمپنی میسز ڈی پی ورلڈ کی جانب سے نامزد کیے جانیوالے دو بھارتی باشندوں کوشامل کرنے کے حوالے سے فائل کردہ ریٹرنزکو ابھی منظورنہیں کیاگیابلکہ سیکیورٹی کلیئرنس کیلیے وزارت داخلہ کو بھجوایا گیا ہے۔

ترجمان کاکہناہے کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے بورڈآف ڈائریکٹرزشامل کیے جانیوالے بھارتی باشندے بورڈ چھوڑ چکے ہیں اور وہ کمپنی کی ڈائریکٹرزشپ پر نہیں ہیں تاہم اسٹریٹجک بندرگاہ پرکام کرنیوالی قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل کی طرف سے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھارتی باشندوں کی شمولیت کی کوشش کرنے پرمذکورہ کمپنی اور اسکی شئیر ہولڈنگ کمپنی میسز ڈی پی ورلڈ کی سیکیورٹی کلیئرنس بارے بھی وزارت داخلہ کو لکھ دیا گیا۔
Load Next Story