نیب کا حمزہ کو بھی غیر قانونی اثاثے اور شوگر ملز کیس میں نامزد کرنے کا فیصلہ
شہباز شریف اور ان کے بیٹے کیخلاف الگ الگ ریفرنس کے بجائے اسی ماہ کے آخر میں مشترکہ ریفرنس دائر کیا جائے گا
نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور حمزہ شہباز کیخلاف اثاثوں کی تفصیلات اور بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کرلیا،ذرائع فوٹو : فائل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بعد ان کے بیٹے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی اثاثوں اور رمضان شوگر ملز کے کیس میں میاں شہباز شریف کے ساتھ حمزہ شہباز کو بھی نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے میاں شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کیخلاف ذرائع آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کے کیس میں الگ الگ ریفرنس کے بجائے مشترکہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے بیٹے کیخلاف اثاثوں کی تفصیلات اور بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ رمضان شوگر ملز کے حوالے سے بھی تمام مطلوبہ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔
واضح رہے حمزہ شہباز کیس کی چھان بین کیلیے نیب میں 2 بار پیش ہوچکے ہیں جبکہ نیب نے انہی الزامات کی تفتیش کیلیے احتساب عدالت سے اجازت لی ہے کہ میاں شہباز شریف سے جیل میں اثاثوں کے بارے پوچھ گچھ کی جاسکے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد میاں شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس اسی مہینے کے آخر میں دائر کر دیا جائے گا۔