رمضان کرکٹ واپڈا نے یو بی ایل پر بجلیاں گرادیں
آصف علی نے 4 وکٹیں لیں، محمد ایوب نے نصف سنچری بناکر ٹیم کو 9 وکٹ سے سرخرو کرایا
شعیب ناصر نے 48 کی اننگز کھیلی، 110 رنز کی اوپننگ شراکت۔ فوٹو: فائل
واپڈا نے یو بی ایل پر بجلیاں گراتے ہوئے پی سی بی رمضان کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ 9 وکٹ سے جیت لیا۔
آصف علی کی 4 وکٹوں کے بعد محمد ایوب نے نصف سنچری بناکر فاتح ٹیم کو سرخرو کرایا، سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہونے والی واپڈا کی سائیڈ یو بی ایل کو بھی لے ڈوبی،ایچ بی ایل نے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل فور میں رسائی حاصل کر لی، پی آئی اے کی ٹیم پہلے ہی اس مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں واپڈا نے ٹاس جیت کر یو بی ایل کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،تیسرے اوور میں 18 کے مجموعی اسکور پر ٹیم کو پہلا دھچکا لگا جب عدنان بیگ(5) ذوالفقار بابر کی گیند پر سعد نسیم کو کیچ دے بیٹھے۔
43 کے اسکور پر بسم اللہ خان (1) نے بھی سعد نسیم کو آصف علی کی گیند پر کیچ تھما دیا،7ویں اوور میں آصف بیگ کے آؤٹ ہونے سے ٹیم کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، انھوں نے30 گیندوں پر 3 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے40 رنز بنائے، آصف علی کی گیند پر صہیب مقصود نے کیچ تھاما، 86 کے مجموعی اسکور پر ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع (13) بھی پویلین لوٹ گئے، 96 رنز پر کپتان شبیر احمد (3) آصف کا شکار بن گئے،105 رنز پر چھٹی وکٹ بھی گر گئی جب آصف علی نے خاقان ارسل کو بولڈ کر دیا، انھوں نے27 گیندوں پر اتنے ہی رنز2 چوکوں کی مدد سے بنائے، آخری اوور کی دوسری گیند پر محمد ارشاد(16) نے بھی پویلین کی راہ لی۔
کیچ سعد نسیم نے ذوالفقار بابر کی گیند پر لیا، اس وقت یو بی ایل کا مجموعی اسکور 132 رنز تھا، اگلی ہی گیند پرذوالفقار بابر نے اختر ایوب کو کوئی رن بنائے بغیر ہی واپس ڈریسنگ روم بھیج دیا، کیچ افتخار احمد نے تھاما،محمد زبیر اور اسامہ شاہ 12 رنز پر ناٹ آؤٹ واپس لوٹے،یو بی ایل نے مقررہ اوورز میں 139 رنز بنائے،آصف علی نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے17 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، ذوالفقار بابر نے3 وکٹوں کے لیے 29 رنز دیے، صہیب مقصود کے ہاتھ ایک وکٹ لی، جواب میں واپڈا کے اوپنرز نے 110 رنز کی شراکت سے فتح کو یقینی بنا دیا۔
کپتان محمد ایوب 62 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد عاطف جبار کی گیند پر محمد زبیر کا کیچ بنے،انھوں نے49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکے اور ایک بلند وبالا چھکا بھی لگایا، شعیب ناصر 48 اورصہیب مقصود 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے،شعیب نے52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکے بھی لگائے، واپڈا نے 18.3 اوورز میں ہدف محض ایک وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا، آصف علی اور محمد ایوب مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے، اتوار کو گروپ بی میں دوسرا مقابلہ سوئی نادرن گیس اور زیڈ ٹی بی ایل کے درمیان ہوگا۔