عید الفطرکی تعطیلات کے دورن گرفتارملزمان کا جسمانی ریمانڈ

ضلع شرقی کی عدالت میں 14،ضلع غربی 12، ضلع وسطی میں 8 اور ضلع ملیر میں 10ملزمان کو پیش کیا گیا تھا

ڈبل سواری کی خلاف ورزی کے الزام میں شہریوں کوشخصی ضمانت پر رہا کردیا گیاتھا۔ فوٹو: فائل

پولیس نے عید کے تین روز کی تعطیلات کے دوران 64سے زائد ملزمان کو پانچوں اضلاع کی ماتحت عدالتوں میں اسپیشل ڈیوٹی پر مامور جوڈیشل مجسٹریٹس کے روبرو پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ،تفصیلات کے مطابق پولیس گرفتار ملزمان کو 24گھنٹے کے دوران عدالتوں میں پیش کرنے کے پابند ہیں، اس لیے عید کی تعطیلات پر ماتحت عدالتوں کے پانچوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے ہر اضلاع میں ایک جوڈیشل مجسٹریٹ کو اسپیشل ڈیوٹی پر مامور کیا تھا تاکہ کراچی کے تھانوں میں گرفتار ملزمان کو ریمانڈ کیلیے پیش کیا جاسکے اور ملزمان کوتھانوں میں غیر قانونی طور پرنہ رکھا جا سکے۔


عدالت کے حکم پرتھانہ پریڈی ، محمود آباد ، بلوچ کالونی ، کلفٹن ، ویمن پولیس سمیت دیگر نے خاتون سمیت 20سے زائد ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی شفیع اﷲ ، شبیر چنہ کے روبرو پیش کیا تھا فاضل عدالتوں نے ملزمان کوجسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل دیدیا جبکہ خاتون کو ویمن پولیس کی تحویل میں دیا ہے ضلع شرقی کی عدالت میں 14ضلع غربی 12 ضلع وسطی میں 8اور ضلع ملیر میں 10ملزمان کو پیش کیا گیا تھا ضلع جنوبی کے تھانوں کی پولیس نے عید کے دوران ڈبل سواری کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار 16شہریوں کو شخصی ضمانت پر کردیا تھا جبکہ دیگر تھانوں میں گرفتار ڈبل سواری کی خلاف ورزی کے الزام میں شہریوں کو عدالت کے حکم پر ذاتی و شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیاتھا۔
Load Next Story