بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز کیلیے 4 ارب 5 کروڑ کی نظر ثانی لاگت منظور

گزشتہ 6ماہ کے اخراجات و واجبات کی ادائیگی کرتے وقت نادرا اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے پرسنل کی تصدیق ہوگی

اساتذہ کے اعزازیہ، یوٹیلٹی بلز سمیت دیگر اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرتی ہے، فوٹو : اے ایف پی

KARACHI:
قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک)نے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولزمنصوبے کیلیے 4 ارب5 کروڑ 81لاکھ58 ہزار روپے مالیت کے نظر ثانی شْدہ لاگت کی منظوری دیدی ہے۔


ایکنک کا اجلاس گزشتہ روز(بدھ)یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے ملک میں جاری بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز پراجیکٹ کے آپریشنز بارے تفصیلی جائزہ لیا اور جائزہ لینے کے بعد ایکنک نے مذکورہ پراجیکٹ کے تحت رواں مالی سال 2018-19کے پہلے چھ ماہ کے واجبات اور اخراجات کی کلئیرنس کیلیے 4 ارب5 کروڑ 81لاکھ58 ہزار روپے مالیت کے نظر ثانی شْدہ منصوبے کی مشروط منظوری دیدی۔
Load Next Story