مہنگی روٹی فروخت کرنیوالے ہوٹل سیل کرنے کی ہدایت
تمام تفریحی مقامات وقت مقررہ پرہی کھولیں اور بند کیے جائیں،کمشنر روشن علی شیخ
عوام کو مقررہ قیمت سے زائد پر روٹی فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کے ہوٹل سیل کردیے جائیں۔،کمشنر روشن علی شیخ۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
کمشنر روشن علی شیخ نے عید کے موقع پر نان بائیوں کی جانب سے روٹی کی قیمت میں ازخود اضافہ اور روٹی مہنگی فروخت کرنے کی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنر ز اور اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی ہے وہ اپنے اپنے علاقوں میں روٹی مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدمات کریں اور عوام کو مقررہ قیمت سے زائد پر روٹی فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کے ہوٹل سیل کردیے جائیں۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قیمتوں کے حوالے سے من مانی کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور نہ ہی مقررہ سرکاری ریٹ سے زائد پراشیا فروخت کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے اجازت دی جائے گی ،کمشنر کراچی نے عید کے پہلے اور دوسرے روز تفریحی مقامات وقت مقررہ سے قبل بند کرنے کے احکامات کی افواہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہر کے تمام تفریحی مقامات وقت مقررہ پرہی کھولیں اور بند کیے جائیں۔
کمشنر روشن علی شیخ نے شہر کے مقامات پر رش اور ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے رینجرز اور پولیس کو خصوصی حفاظتی انتظامات کرنے اور جبکہ ٹریفک پولیس اور ٹریفک وارڈنز کو تفریحی مقامات کے اطراف سٹرکوں پر ٹر یفک کی روانی کو ممکن بنانے کے اقدمات کرنے کی بھی ہدایت کی ،کمشنر کراچی چاند رات سے عید کے دنوں میں عوام کو ریلیف پہنچانے اور مشکلات دور کرنے کے سلسلے میں مصروف رہے۔