عید پر کراچی میں نئی اردوپنجابیبھارتی فلم ریلیز نہ ہوسکی
فلموں کے شائقین میں مایوسی، دو نئی پشتو فلموں نے شائقین کی بھر...
کراچی کے بیشتر سنیمائوں میں بھی پرانی فلمیں ہی عوام کی توجہ کا مرکز بنیں۔ فوٹو: فائل
BANGKOK:
کراچی کے سنیمائوںمیں پہلی مرتبہ عید کے موقع پر کوئی بھی نئی پاکستانی،بھارتی فلمیں نمائش کے لیے پیش نہیں جاسکی جس کی وجہ سے فلموں کے شائقین میں مایوسی نظر آئی فلم بینوں کا کہنا تھا کہ عید پر نئی فلموں کی نمائش سے سے تفریح کا رنگ دوبالا ہوجاتا ہے کیونکہ فلم ایک سستی تفریح ہے اور عید کے موقع پر نئی فلمیںان کی تفریح کا بہترین ذریع ثابت ہوتی ہیں۔
لیکن پاکستانی فلموں کی تباہی اور غیر سنجیدہ لوگوں کے رویہ کی وجہ سے عوام اس تفریح سے محروم ہوگئے، کراچی کے ایٹریم سنیمائوں میں نئی انگریزی فلمیں ''ڈارک نائٹ رائیزر''، ''ٹوٹل ریکال'' نمائش کے لیے پیش کی گئیں جب کہ دیگر سنیمائوں میں بھی پرانی فلمیں ہی عوام کی توجہ کا مرکز بنیں جب کہ کراچی میںدو نئی پشتو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں، پشتو فلم، ''غدار'' اور ''طوفان'' نے پشتو فلموں کے شائقین میں زبردست کامیابی حاصل کی۔