’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘نے عید پر ناظرین کے دل جیت لیے

عید کے پہلے اور دوسرے دن ایکسپریس انٹرٹینمنٹ نے عوام کی دلچسپی کے...

ادکارہ صاحبہ اور ریمبو کا پروگرام "صاحبہ اور ریمبو آپ کے ساتھ" اور سعود اور جویریہ کا پروگرام عوام میں بے حد مقبول ہوئے۔ فوٹو : ایکسپریس

عید کے موقع پر' ایکسپریس انٹرٹینمنٹ' کے پروگراموں نے ناظرین میں دھوم مچادی ، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کا عید کے حوالے سے یہ پہلی عید تھی ،اس موقع پر ایکسپریس انٹرٹینمنٹ نے عید پر بہترین پروگرامنگ سے سبقت حاصل کرلی، چاند رات سے شروع ہونے والی عید نشریات نے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا اور لوگ عید کے پروگراموں کا شدت سے انتظار کرنے لگے، عید کے پہلے اور دوسرے دن ایکسپریس انٹرٹینمنٹ نے عوام کی دلچسپی کے لیے خوبصورت اور عمدہ پروگرام پیش کرکے ناظرین کے دل جیت لیے۔


خاص طور سے ادکارہ صاحبہ اور ریمبو کا پروگرام صاحبہ اور ریمبو آپ کے ساتھ اور سعود اور جویریہ کا پروگرام عوام میں بے حد مقبول ہوئے ان دونوں پروگراموں میں ٹیلی ویژن اور فلم کے مشہور فنکاروں نے شرکت کی اور دلچسپ گفتگو سے ان پروگراموں کو بہترین بنادیا، ایکسپریس کے ناظرین کا کہنا ہے کہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی یہ پہلی عید تھی لیکن ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ٹی وی چینلز نے بھر پور تیاریوں کے ساتھ پروگرام ترتیب دیے اور سب پر سبقت حاصل کرکے ثابت کردیا کہ ہم اپنے ناظرین کو بہترین تفریح فراہم کرسکتے ہیں۔
Load Next Story