تھر پارکرمیں143کلومیٹرطویل ریلوے لائن بچھانے کا اعلان

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد قاسم اور وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا تھر کول بلاک ٹوکا دورہ

منصوبے پر17ارب لاگت آئیگی، کوئلہ جام شوروکے بجلی گھروںتک بھیجا جاسکتاہے، اینگروکول فوٹو:فائل

وفاق اور سندھ حکومت کی جانب سے تھر میں مشترکہ طور پر ریلوے لائن بچھانے کا اعلان کیاگیا ہے۔


وفاق اور سندھ حکومت کی جانب سے تھر میں مشترکہ طور پر ریلوے لائن بچھانے کا اعلان کیاگیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی اور وزیر توانائی سندھ نے اسلام کوٹ کے قریب تھر کول بلاک ٹوکا دورہ کیا۔ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی تجویز پر 143 کلو میٹر ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ منظورکر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی شہزاد قاسم اور وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ پر مشتمل وفد وزیراعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے تھر کول بلاک ٹو پہنچا، اس موقع پرمصدق حسین اور سندھ کول اتھارٹی کے ڈی جی خادم حسین بھی موجود تھے۔ تھر کول بلاک ٹو کے دورے کے موقع پرسندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سربراہ سید ابو الفضل اور اینگرو انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین احسن ظفر سید نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
Load Next Story