بہت کم موسیقار موسیقی کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں وجاہت عطرے

نوجوانوں کو موسیقی سکھانے کے لیے والدرشید عطرے کے نام سے اکیڈمی قائم کی ہے

وجاہت عطرے نے کہا کہ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ ملک میں ٹیلنٹ تو بہت ہے مگر ان کی رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف میوزک ڈائریکٹر وجاہت عطرے نے نوجوان نسل کو موسیقی کی تربیت دینے کے لیے ایک اکیڈیمی بنائی ہے جسے انھوں نے اپنے والد میوزک ڈائریکٹر رشید عطرے کے نام سے منسوب کیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میوزک سکھانے کے حوالے سے پاکستان میں یہ پہلی اکیڈمی ہے جس میں نئے ٹیلنٹ کو موسیقی کے اسراروموز سکھا ئے جائینگے۔ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ ملک میں ٹیلنٹ تو بہت ہے مگر ان کی رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔




اگر یہ سیکھنا بھی چاہیں تو انھیں آگے کچھ نظر نہیں آتا اور بدقسمتی سے کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ان کے شوق کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسے حربے استعمال کرتے ہیں کہ وہ گانے کے بارے میں سوچنا ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ وجاہت عطرے نے کہا کہ وہ دن دور نہیں ہے جب پاکستان میں ایک بار پھر ورلڈ کلاس میوزک ڈائریکٹرز ہوں گے۔ اس وقت بہت کم موسیقار ایسے ہیں جنھیں موسیقی کی سمجھ بوجھ ہے۔
Load Next Story