شوہر نے معمولی تکرار پر بیوی کو ڈنڈے مار مار کر ہلاک کردیا

واقعہ ٹھٹھہ کے نواحی گاؤں فقیر گوٹھ میں پیش آیا،محرم بے ہوش خاتون پر بھی تشدد کرتا رہا، ملزم گرفتار

محلے داروں نے گھر کا دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئے تو شوہر نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ کے قریب شوہر نے تشدد کرکے اپنی بیوی کو ہلاک کردیا،ملزم کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے گاؤں فقیر گوٹھ میں ایک شخص محرم ملاح نے معمولی تکرار پر اپنی بیوی نظیراں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ڈنڈے لگنے سے خاتون بے ہوش ہوگئی، شوہر پھر بھی اس پر تشدد کرتا رہا جس سی وہ ہلاک ہوگئی۔




محلے داروں نے گھر کا دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئے تو شوہر نے فرار ہونے کی کوشش کی تو لوگوں نے اسے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مکلی اسپتال پہنچادی۔ پوسٹ مارٹمکی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نظیراں تشدد سے ہلاک ہوئی ہے۔
Load Next Story