مکلی کے سرکاری کوارٹروں کی خستہ حالی چھتیں گرنے لگیں
بارشوں کے بعد 20 سرکاری مکانوں کا پلاسٹر گرنے لگا، 1958 میں بنائے گئے ان گھروں کی مرمت کا کروڑوں کا بجٹ ہڑپ کرلیا گیا
سرکاری کوارٹروں میں مکلی ہیڈ آفس کے لیے چھوٹا سا پوسٹ آفس بھی ہے جس کے 2 کمروں ایک کی چھت مکمل گر چکی ہے۔
ٹھٹھہ میں بارش کے بعد سرکاری مکانوں کی چھتیں گرنے کا سلسلہ جاری، پوسٹ آفس مکلی بھی متاثر، ریکارڈ خراب ہونے کا خطرہ، سرکاری ملازمین خوف میں مبتلا۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں برسات کے بعد مکلی میں قائم 20 سرکاری کوارٹروں کی چھتیں اور پلاسٹر گرنے لگا اور ان کوارٹروں میں مقیم درجونں سرکاری ملازمین دن رات خوف میںمبتلا رہنے لگے ہیں۔ مکلی میں مختلف محکموں کے 300 کے قریب سرکاری مکانات ہیں جو 1958ء میں تعمیر کیے گئے تھے جس کے بعد صرف 2 یا 3 بار ان کوارٹروں کی مرمت کی گئی اور مرمت کے لیے کروڑوں روپے بجٹ بھی آیا، جس کا آج تک پتا نہیں چل سکا کہ یہ کہاں خرچ ہوا۔
سرکاری کوارٹروں میں مکلی ہیڈ آفس کے لیے چھوٹا سا پوسٹ آفس بھی ہے جس کے 2 کمروں ایک کی چھت مکمل گر چکی ہے جبکہ دوسرے کمرے میں تمام نیا اور پرانا ریکارڈ موجود ہے اور اس کا پلاسٹر گر رہا ہے اور برسات میں پانی چھتوں سے ٹپکتا ہے جس کی وجہ سے ریکارڈ کے تباہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ اگر حکومت نے ان سرکاری مکانات پر توجہ نہیں دی تو ہزاروں قیمتیں جانیں بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔