سکندر مہیشوری کے اغوا کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال
علاقے کے با اثر افراد اورپولیس اغوا میں ملوث ہیں، دھمکیاں دی جا رہیں ہیں، مظاہرین
مہیشوری جماعت مطالبات کی منظوری کے لیے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کررہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
سکندر مہیشوری کی بازیابی کے لیے آل سندھ مہیشوری جماعت کے تحت حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں شریک افراد سکندر کی بازیابی کے لیے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے افراد نے الزام عائد کیاکہ سکندر مہیشوری کو 27 مئی کو اغواء کیا گیا تھا، جس میں علاقے کے با اثر افراد تنویر قریشی سمیت محمد ندیم قریشی، پولیس اہلکار صفدر قریشی و دیگر شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سکندر کے اغوا کی ایف آئی آر متعلقہ تھانہ میں درج ہے، لیکن پولیس کی بازیابی کے لیے موثر اقدام کرنے کے بجائے با اثر افراد کے ایماء پر الٹا ان پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سکندر مہشوری کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔