نیب سندھ کا غریب اسکول ٹیچرز کو قرض وصولی کا نوٹس
زائد رقم تنخواہ سے کاٹ لی جائے، اساتذہ، عدالت نے مدعاعلیہان کونوٹس جاری کردیے
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں نیب نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے مقررہ حد سے زائد رقم بطور قرض حاصل کی۔فوٹو: فائل
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرورکورائی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے اسکول اساتذہ کو قرض وصولی کا نوٹس جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پرڈائریکٹر جنرل نیب، اے ڈی او جیکب آباد اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
ارشاد علی سمیت 35 درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ پرائمری و ہائی اسکولوں کے ٹیچرز ہیں، ان کا تعلق جیکب آباد سے ہے، جو 2010کے تباہ کن سیلاب سے سب زیادہ متاثر ہوا تھا، درخواست گزاروں کا بھی سیلاب میں بھاری مالی نقصان ہوا، بعد ازاں درخواست گزاروں نے محکمہ تعلیم سے پروویڈنٹ فنڈ کی مد سے ایک لاکھ روپے سے 6 لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کیا ہے۔
قرضہ حاصل کرتے ہوئے تمام تقاضے پورے کیے گئے، درخواستوں اور دستاویزات کی تصدیق کے بعد انھیں قرضہ جاری کیا گیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں نیب نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے مقررہ حد سے زائد رقم بطور قرض حاصل کی، جبکہ قرض جاری کرتے ہوئے تمام قوانین کو مد نظر رکھا گیا تھااگر مقررہ حد سے زائد رقم جاری کردی گئی ہے تو درخواست گزاروں کی تنخواہوں سے منہا کرلی جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد مدعا علیہان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔