فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ نئے چیمپئن فرانس کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
پیرس سینٹ جیریمین ( پی ایس جی ) کے گول کیپر الفانسو ایریولا فرانس کے ہیرو ثابت ہوئے۔
فرنچ گول کیپر الفانسو نے ابتدائی90 منٹ میں نکولس لوپز اور فلپ ایویناٹی کے خطرناک حملوں کو ناکام بنایا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
فیفا انڈر20 ورلڈ کپ ٹائٹل فرانس نے جیت لیا، مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہنے والے فائنل میں فرنچ ٹیم نے یوروگوئے کو 4-1 سے پچھاڑ دیا۔
پیرس سینٹ جیریمین ( پی ایس جی ) کے گول کیپر الفانسو ایریولا فرانس کے ہیرو ثابت ہوئے، انھوں نے شوٹ آؤٹ مرحلے پر حریف پلیئرز ایمیلیانو ویلازکوئز اور گیورجین ڈی ایرس کیٹا کی کک کو عمدگی سے روک لیا جبکہ فرانس کی جانب سے دیمیرتی فولکوئر نے وننگ پنالٹی لگائی، مقررہ وقت میں بھی دونوں گول کیپرز کا کھیل نمایاں رہا، فرنچ گول کیپر الفانسو نے ابتدائی90 منٹ میں نکولس لوپز اور فلپ ایویناٹی کے خطرناک حملوں کو ناکام بنایا جبکہ یوروگوئن گول کیپر ڈی ایموریز نے دو مرتبہ اپنی ٹیم کو خسارے میں جانے سے بچائے رکھا، مقررہ وقت کے اختتامی لمحات میں انھوں نے فرنچ اسٹرائیکرز جورڈن ویرٹوٹ اور الیکسی بوسیٹی کی لگائی ہوئی ککز کو قابو کیا، یاد رہے کہ گھانا نے عراق کو 3-0 سے ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، دریں اثنا اتوار کو فرنچ فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔